اٹک (مانند نیوز ڈیسک) اٹک میں کوہاٹ راولپنڈی روڈپر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث آئل ٹینکر پُل سے نیچے جا گرا۔ حادثہ کے بعد آئل ٹینکر سے تمام کروڈ آئل بھی بہہ گیا۔آئل ٹینکر کوہاٹ سے راولپنڈی جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے امدادی کاروائیوں میں حصہ  لیا۔ واقعہ کے نتیجہ میں کسی شخص کے زخمی یاجاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے