نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی۔سیشن جج نوشہرہ کے ریڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ 14/6/2021کو نوشہرہ سیشن جج کے ریڈر منظور شاہ کو ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔جس کی FIR مقتول ریڈر کے بھائی ظاہر کی مدعیت میں درج کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے سیشن جج کے ریڈر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد ASP کینٹ کی سربراہی میں سرتاج خان SHO کینٹ اور ساجد خان ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزم کی تلاش جاری رکھی۔دن رات کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سید محمد ولد محمد ساکن سوڑیا خیل اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے تفتیش جاری۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے