نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے 09 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ڈاگبیسود کے رہائشی(م)نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا 09 سالہ بیٹا (ح)گلی میں کھیل رہا تھا۔اورنگزیب کسی بہانے سے اُسے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کیساتھ کھیتوں میں لے جاکر اسکے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔بچے کے چیخ و پکار پر وہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔وہاں پر موجود لوگ میرے بیٹے کو گھر پہنچا گئے۔روشن زیب خان DSP پبی نے شاد علی خان SHO پبی کو بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔شاد علی خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے لگائے۔24 گھنٹے کے اندر ملزم اورنگزیب ولد جہانزیب ساکن ڈاگبیسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔قریبی رشتہ دار کے علاوہ کسی انجان کیساتھ اُسے اکیلا کہیں نہ چھوڑے۔آپ کی تھوڑی سی بے احتیاطی آپ اور آپ کے بچے کیلئے بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے