کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام اور القصیم کیلئے روانہ ہوں گی۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوں گی۔پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔ پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے