جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپراجیکٹس ملازمین جاوید، کامران بلال آفریدی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے اسمبلی فلور پر اعلان کیا تھا کہ سابقہ فاٹا پراجیکٹس ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے لیکن اس اعلان کے بعدمستقلی بل کو سپیشل کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔سابقہ فاٹا کی 3449 ملازمین (121) پراجیکٹ کی مستقلی بل کو خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے پر تمام ملازمین شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے حکومت سے اپنے مطالبات کے حوالے کہا کہ فاٹا پراجکٹس ملازمین کے حکومتی پش کردہ بل کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سے فل فور منظور کیا جائے،دوسرے اہل پراجکٹس کیلئے آئینی ترمیم لایا جائے،بل کو سپرد کردہ کمیٹی سے واپس کیا جائے، کیونکہ بل پر پہلے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہے،بل میں موجود 121 پراجکٹس کی 3449 ملازمین میں سے کسی بھی پراجیکٹ یا پراجیکٹس کی ملازمین کو نہ نکالا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو سابقہ فاٹا ملازمین 6 دسمبر کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے جبکہ انے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے،لہذہ ہمارے جائز مطالبات کو مانے جائیں۔