ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزمحمد عارف خان نے گزشتہ رات 9 بجے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بیس بدل کر مختلف چیک پوسٹوں غاور کلے, موسی مینہ اوروزیر آباد کی چیک پوسٹوں کا بھی معائنہ کیا اور غفلت برتنے پر تین سپاہیوں (جاوید, ذاکر حسین اور مرسلین) کو فوری طور پر معطل کیا گیا۔ کمانڈنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز, صوبیدار میجر اور تمام پوسٹ کمانڈران کو سختی سے ہدایات دیئے کہ ضلع ملاکنڈ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور جو علاقہ جس پوسٹ کمانڈر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے وہ وہاں کی صورتحال کی کھڑی نگرانی اور گشت کیا کریں اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے