نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس نے 02 بھائیوں کے قتل میں مطلوب اشتہاریوں سمیت قتل کے 02 الگ مقدمات میں 03 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ظفر خان نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران قتل کے دو الگ مقدمات میؑ مطلوب 03 اشتہاریوں انتخاب عالم اور آفتاب عالم ولد شرافت ساکن ڈاگ اسماعیل خیل اور ٹھیکا خان کو گرفتار کر لیا۔انتخاب عالم اور آفتاب عالم نے 26 -07-2021 کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں ذاکر اور صفدر ساکن ڈاگ اسماعیل خیل جبکہ ٹھیکا خان نے دُشمنی کی بناء پر نیک داد ساکن جبہ تر کو 30-12-2020 کو قتل کیا تھا۔ملزم ٹھیکا خان اور اُسکے بیٹے امین کے قبضے سے 02 عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔