جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم کوکی خیل کھٹیاخیل کے سرکردہ مشران ملک بسم اللہ خان، ملک سیلماور افراسیاب نے کہا ہے کہ، شاہ کس زمین مسئلہ الزام تراشی سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا شاہ کس میں جس زمین پر ہمارا اور سیکورٹی فورسز کیساتھ تنازعہ ہے ہم اس کو باہم بات چیت کے زریعے حل کرنے چاہتے ہیں نہ کے احتجاج اور دھرنوں سے کیونکہ یہاں کے موجودہ حالات احتجاج اور دھرنوں کے لئے سازگار نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ کے نزدیک جن لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہے انکے مطالبات ٹھیک مگر طریقہ کار غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں سول انتظامیہ و فورسز کے لینڈ ڈائریکٹرسمیت دیگر اعلی حکام کیساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور انھوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،دوسری جانب تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب کھٹیا خیل قوم نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنا احتجاجی کیمپ ختم کردیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے