کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی۔مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ مقامی ہوٹل آمد  پر کووڈ19 ٹیسٹ کے بعدکھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ کریں گے۔جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں  پہلا پریکٹس  سیشن ہوگا۔ سیریز  13 تا 22 دسمبر  نیشنل اسٹیڈیم میں  کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز  ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان  کی ذمہ داری ادا کریں گے۔کیرون پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں  ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا ہے،13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا۔ 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ  کا آغازشام 6 بجے ہوگا، 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا جبکہ22 دسمبر کو  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے