پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جمعہ 10 دسمبر اور جمعہ 17 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری سرکاری ملازمین کی نوکریوں سے برخاستگی اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ خیبر پختو نخوا کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے میڈیاکوبتایا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ ضلعی صدور کوبھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ نجم الدین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے روزگار چھین کر عوام کو فاقوں پر مجبور کردیاہے۔کسی کی جان ومال اور عزت وآبرو محفوظ نہیں۔ نجم الدین خان نے مزید کہا کہ نیب نے پی ٹی آئی کو خوش رکھنے کی خاطر پورے ملک کو ٹارچر سیل میں تبدیل کردیاہے۔ ہم نیب غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔نجم الدین خان نے مزید کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ سرعام لوٹ مار، ڈکیتیوں نے حکومتی نااہلی اشکارکردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے