بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ کے علاقہ قلنگئی طوطہ کان میں مسخ شدہ نعش برآمد، نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش کو ویرانے میں دفنا دیا تھا، جانوروں نے نعش کو مٹی سے نکال کر راز افشا کردیا، ملاکنڈ لیویز نے لاوارث قرار دے کر طوطہ کان قبرستان میں دفن کردیا۔ لیوی پوسٹ قلنگئی کے رپورٹ کے مطابق لیوی اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ حصارزیارت قبرستان کے قریب کھیتوں میں نعش پڑی ہے، لیوی اہلکاروں نے نعش اٹھاکر ہیڈ وکارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچادیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نعش پر ظاہری طور پر تشدد یا فائرنگ کی کوئی نشان نہیں ملی تاہم اس کی عمر 35/40 سال کی قریب اور سیاہ داڑھی تھی جبکہ نعش آٹھ دس دن پہلے قتل ہونے کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے لیوی اہلکاروں کے مطابق نعش کی صرف ہڈیاں باقی رہ گئی، لیوی اہلکاروں نے نعش کو لاوارث قرار دے کر زیارت حصار بابا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔