نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام نوشہرہ نے تحصیل نوشہرہ کی نظامت کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن دھاندلی کی پیداور سیاستدانوں کے خلاف دمادم مست قلندر کا اعلان کردیا، آج جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو شوبرا چوک میں جمع ہونے کی کال دے دی گئی اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے نامزد امیدوار برائے تحصیل ناظم نوشہرہ مفتی حاکم علی حقانی، ضلعی امیر قاری محمد اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، سیکرٹری مالیات قاری عمران اور سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی حاکم علی حقانی نے مزید کہا کہ تحصیل نوشہرہ کی نظامت جمعیت علام اسلام کا امیدوار جیت چکا ہے لیکن وزیر دفاع پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن، ضلعی انتظا میہ سمیت تمام انتخابی عملے کی ملی بھگت سے ایک بار پھر عوامی منڈیٹ پر شب خون مارکر جمہوریت کا قتل عام کردیا کیوں کہ ہمیں تحصیل نوشہرہ کے جن جن علاقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں اسی نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام کے تحصیل نوشہرہ کے امیدوار کو کل 80پولنگ بوتھ پر 5000ووٹوں کی برتری حاصل تھی اور یہی نتائج صرف مردوں کے پولنگ سٹیشنز کے ہیں اوراکثر خواتین پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاحال جاری نہیں کئے جا رہے ہیں یہ دھاندلی کی واضح مثال نہیں تو اور کیا ہے کیا محکمہ صحت کی ایل ایچ ویز اور ایل ایچ ڈبلیوکی انتخابات میں ڈیوٹیاں لگانے کونسی منتق ہے یہاں تک کہ محکمہ صحت کے ایک افسر کو جعلی ووٹ بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے قوم پر ان کے دھاندلی زدہ چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اب ان کا بچنا محال ہے کیوں کہ قوم کو پتہ ہے کہ پرویز خٹک اینڈ کمپنی راتوں رات انتخابی نتائج کی تبدیلی میں ماہر ہے جو اس کا پرانہ وطیرہ انہوں نے کہا کہ کہیں پر تو ووٹ کی کاپی مہر سمیت گم ہو گئی تھی جو کہ بعدازان بیلٹ بکس سے برآمد ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل بھی الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو دھاندلی بارے اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور ہوتی بھی کیسی کیوں کے سارے ملے ہوئے ہیں اور نوشہرہ تحصیل نظامت میں نوشہرہ کو ڈسکہ 3بنانے کے پلان میں سب شامل تھے کیوں کہ14گھنٹے گذرنے کے بعدبھی نوشہرہ کے بعض علاقوں کے نتائج موصول نہ ہوسکے لیکن جمعیت علما اسلام کے کارکن نوشہرہ کو ڈسکہ 3نہیں بنے دے گی اور اپنے مینڈیٹ چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی اور نہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن، ڈی آراو اور آراوز کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید ووٹ چوروں کا ساتھ نہ دیں کر جمہوریت کو نقصان سے بچائے بصورت دیگر ہم جمعیت علما اسلام کے کارکن اپنے حق کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن، ڈی سی نوشہرہ سمیت تمام اداروں کے دفاتر کے سامنے دھرنے دیں کر ووٹ چوروں کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا اغاز کریں گے۔