پبی (مانند نیوز ڈیسک) میرا بھائی قبضہ مافیا کا اہلکار بن کر میرے حصے کی جا ئیداد پر قبضہ کیا ہے اور ڈی آر سی سمیت دیگر مشران کا فیصلہ ماننے سے بھی انکاری ہے اور سی ٹی ڈی پشاور کے اہلکار سے مل کر ان کی ا یما ء پر مجھ پر اور بیٹے پر حملہ کر کے زخمی کیا آئی جی پی اور ڈی پی او اس کا نو ٹس لیکر ان قبضہ ما فیا کے اہلکار بھا ئی سے ہمارا جا ئیداد واپس دلا ئے اور ہمیں تحفظ فرا ہم کر یں ان خیالات کا اظہار سید شجاعت علی شاہ ولد سید طا ہر شاہ نے اپنے بیٹے سید وجاہت علی شاہ کے ہمراہ پبی پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے بھا ئی ریا ض علی شاہ نے میرے حصہ کے جا ئیداد پر قبضہ کیا ہے جس کے خلاف میں تھا نہ اکبرپورہ کے ڈی آر سی میں در خواست دی تو ڈی آر سی مشران نے میرے بھا ئی ریاض علی شاہ کو طلب کیا تو اس نے کہا کہ یہ میں اجارہ پر والد سے لیا تھا فی جرب 60 ہزار روپے پر 7 جرب زمین کا اجارہ کیا تھاجس پر مشران نے ان سے تحریری دستاوزات اور گواہ لا نے کو کہا تو میرے بھا ئی نے کو ئی گواہ اور دستاوزات پیش نہیں کیا اور پشاور سی ٹی ڈی کے اہلکار اصغر سے مل کر ان کی ایماء پر میرے بھا ئی اور ان کے سا تھی آیاز ان کے بیٹے ساکن با جوڑ نے باپ بیٹے پر تھا نے سے نکلنے کے بعدراستے میں حملہ کیا جس میں میر ا دا نت ٹوٹ گیا اور یہ بیٹا بھی زخمی ہوا جس کے خلاف ہم نے تھا نہ اکبرپورہ میں رپورٹ درج کیا آیاز کیساتھ میرے والد کے12 لا کھ روپے بقا یا ہے اور ریاض اور آیاز سے ان رقم کی واپسی کا بھی مطا لبہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ جب پو لیس نے ہم حملہ کے جرم گرفتار کیا اور اس دوران پو لیس پر بھی جھو ٹا الزام لگا یا کہ پو لیس نے میرے ساتھ ذیا دتی کی اور اپنے آپ کو بچا نے کے لئے یہ ڈرا مہ بھی رچا یا انہوں نے انسپکٹر جنرل پو لیس خیبر پختو نخوا اور دی پی او نو شہرہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ میرے بھا ئی جو قبضہ ما فیا کا اہلکار بن گیا ہے اس سے ہمارے حصے کا ارا ضی واپس دلا یا جا ئے اوران کے ظلم سے بچا نے کے لئے تحفظ فرا ہم کیا جا ئے