ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر میاں مجاھد شاہ نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے "مسلمانوں اور غیر سامی مذہب کے متبعین میں تشدد کے فروغ کا تحقیقی و تقابلی جائزہ” کا کامیاب دفاع کرلیا، مزید سکالر کے تحقیقی کام کو پروفیسر ڈاکٹر حکمت اللّٰہ بابو صاحب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا، ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب دہلی انڈیا، ڈاکٹر شاہ جنید احمد ہاشمی صاحب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈاکٹر محمد اکرام اللہ صاحب یونیورسٹی آف ہری پور پاکستان نے جائزہ لے کر ممتاز درجے میں ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی۔