منیلا (مانند نیوز ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان رائے نے تباہی مچادی ،ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 208 تک پہنچ  گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 52 افراد اب بھی لاپتہ جبکہ 239 شدید زخمی حالت میں ہیں۔ رائے طوفان سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔یاد رہے کیٹگری 5کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 لاکھ سے زائد افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ بری طرح متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جہاں سے رہائشیوں کو مٹی اور ملبے میں سے اپنے تباہ شدہ گھروں سے سامان نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے