سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر میں تیزی سے گیس استعمال میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر پر فرق پڑا ہے، گھریلو صارفین کی مشکلات کا ادراک ہے، متعلقہ اداروں کے ساتھ مسئلہ کے حل کے لئے رابطے میں ہیں، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کی سہولت کے خاطر سی این جی اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے علیحدہ شیڈو ترتیب دیا ہے، صبح اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جارہی ہے، انہی اوقات میں سی این جی سٹیشنز کو سپلائی بند رکھی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کرنے کا کہا ہے اور جلد صورتحال میں مذید بہتری آئے گی۔چیئر مین ڈیڈیک کا مذید کہنا تھا کہ گیس صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلۂ کے مستقل حل کے لئے سوئی سدرن گیس متعدد منصوبوں پر کام کررہا ہے اور متعدد علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھائے جارہے ہیں جبکہ گیس پریشر مسلۂ حل کرنے کے لئے متبادل پلان پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی گیس استعمال میں کفایت شعاری سے کام لینے اور بنیادی ضرورت کے علاؤہ گیس استعمال سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے