ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ایبٹ آباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد گیا ڈسٹر کٹ کو نسل ہا ل ایبٹ آباد میں بدھ کے روز منعقد ہوا۔جہاں ضلع بھر سے مختلف سکولز اور مدارس کے 250 سے زائد طلبہ و طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مقابلے کا انعقاد یقینی بنایا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور تمام تر اقدامات کی نگرانی انجام دی۔  حفظ و قرات کے مقابلے میں کل 10 کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات 15 جنوری2022 کو پشاور میں صوبائی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ سال بھی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی جس کی بنا پر طلبہ نے صوبائی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے