نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل کے حدود میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 03 منشیات فروش گرفتار۔ملزمان میں 02 منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔1.1 کلوگرام آئس اور 3.2 کلوگرام چرس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ہدایت شاہ خان SHO تھانہ اضاخیل نے اپنے علاقہ اختیار میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔لیڈی پولیس کے ہمراہ اشتہاریوں کے گھروں پر چھاپے لگائے گئے۔دوران سرچ 03 منشیات فروشوں حمید گل ولد عباد گل ساکن خٹ کلے،حاجی محمد عرف خانے ولد فقیر گل اور نوید زمان ولد شاہد زمان ساکنان پیرپائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 1.1 کلوگرام آئس اور 3.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان میں سے حمید گل اور حاجی محمد منشیات فروشی کے مقدمات میں اشتہاری تھے۔80 مشتبیہ افراد کی بذریعہ جدہد ٹیکنالوجی CRVS(کرائم ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم)کے ذریعے چھان بین کی گئی۔پائیدار امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں بدستور جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے