سوات (مانند نیوز ڈیسک) خوازہ خیلہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے دو افراد جاں بحق.لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال ذرائع. خوازہ خیلہ کے علاقے کوز کلے میں کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے اسرار ولد عمر زادہ ساکن بانڈئی خوازہ خیلہ اور عثمان ولد خیراتی ساکن فتح پور خوازہ خیلہ جانبحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کھانے کے پروگرام کے بعد سو کر تقریبا 14 گھنٹے بعد مردہ حالت میں نکالے گئے۔ دونوں کی لاشیں خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا نے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔