پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ڈاکٹرز کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد ہواقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے گائنی ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز کو گائناکالوجی کے حوالے سے بنیادی اصولوں کے بارے میں آگاہی دینا تھی۔ ٹریننگ میں گائناکالوجی کے جدید طریقوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرپرسن گائنی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر نیلم شہزادی نے ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی۔ تربیتی ورکشاپ میں گائنی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی تربیتی ورکشاپ کے اختتام میں چیئرپرسن گائنی ڈپارٹمنٹ نے ٹریننگ آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا۔