پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کرم میں پاراچنار اور صدہ پریس کلب کے صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا پریس کلب پاراچنار کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدہ پریس کلب کے صدر اقبال حسین اقبال ، پاراچنار پریس کلب کے صدر علی افضل افضال ، رشید خان ، ہدایت پاسدار ، اسرار بنگش ، عظمت علیزئی اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ پاراچنار پریس کلب کے آفس سیکٹری اور نجی ٹی وی کے نمائندے کو مقامی انتظامیہ نے دو کمروں کا ایک فلیٹ الاٹ کیا تھا جس میں وہ اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ مقیم تھے مگر اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے دس روز سے صحافی ساجد کاظمی کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا ہے جو کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے صحافیوں نے ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ساجد کاظمی کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے جائے گی صحافیوں نے کہا کہ باقاعدہ الاٹمنٹ کے باوجود صحافی سے فلیٹ خالی کروانے کی کوشش قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے