جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وی سی 22گجر ڈھنڈملاگوری کے امیدواران ملک نواز میر، ملک مہنت گل، قاری زین اللہ، رحمت علی، راج میر، ثابت اور اختر ایستان نے کہا کہ وی سی 22پر پولنگ میں ہمارے خواتین اور حضرات کو ایڈیشنل ایس ایچ او ملاگوری صابر نے زبردستی ووٹ کاسٹ کرنے سے روکے رکھا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او ملاگوری صابر نے ایک امیدوار سے پیسے لئے تھے جبکہ پابندی کے باوجود ایک امیدوار کو زنانہ پولنگ میں اندر جانے دیا جسکی وجہ سے پولنگ کو چار دفعہ روکنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ووٹروں پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے ووٹر اپنے گھروں کو چلے گئے لیکن جب ہم ووٹروں کو واپس لائے تو ایڈیشنل ایس ایچ او ملاگوری صابر نے گیٹ بند کردیا جس کی وجہ سے ووٹراپنے حق رائے دہی سے محروم رہ گئے۔انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او صابر اور پریزائڈنگ افیسرکی کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنادی جائے جبکہ وی سی 22گجر ڈھنڈملاگوری کی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے، دوبارہ پولنگ کرائی جائے بصورت دیگر خواتین ووٹر سمیت بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔