اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹ چکی ہے  جس سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے سروسز میں خلل پڑا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے