اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے اسلام آباد سے امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا۔اسلام آباد کی شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شرکت کی۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افغانستان کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ ہو گیا۔ افغان عوام کے لیے بھیجی گئی امداد 1920 ٹن غذائی، دیگر اشیا سے لدے 200 ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ ریلیف پیکجز سے افغانستان میں تقریبا 28 ہزار غریب افراد مستفید ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت افغانستان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ سعودی عرب، افغانستان کے لیے 6 مزید امدادی جہاز بھیج رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے