اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا،جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں،عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں قرضوں کی ادائیگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے۔ آئندہ مالی سال 2023 میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.5 ارب ڈالر ہوگی۔پی ٹی آئی کے 5 سال دور حکومت میں مجموعی قرض ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی۔مسلم لیگ ن نے 5 سالہ حکومت میں 27 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے