راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا، تجربے کا ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج،چیئرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر،کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی،سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرزنے  مشاہدہ کیا۔ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کی سٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارکباد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے