کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں دفن ہوگئی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نتائج میں وفاقی اور صوبائی وزرا نے مداخلت کی ہے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن کے نتائج پورے نہیں آئے، جو ابھی تک نتائج آئے ہیں بلاول نے بولا ہے، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کو زبردستی سیٹیں ملی تھیں، اب حشر برا ہوگا، سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں آیا، بلدیاتی نظام وہی ہے جو 2013 میں بنا تھا، ہم نے بلدیاتی نظام بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کو سزا دی گئی، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جنم لیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن نے عوام کا موڈ بتادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ گیس کا بحران بھگت رہے ہیں، کراچی میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، ایم کیو ایم گیس، پیٹرول کی قیمتوں، گندم کے ڈاکے اور کھاد کے معاملے پر کیوں خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمتوں پر استعفے دینے والے خاموش ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کراچی میں سب کی امید کی کرن بلاول بھٹو ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس چیز کا عمران خان نے نوٹس لیا اس کا ہمیشہ بیڑا غرق ہوا، گورنر صاحب کا کام سیاسی بیانات دینا نہیں، گورنر سندھ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں، گورنر کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ خود ہی ایکسپوز ہورہے ہیں، ہمیں تو خوشی ہے کہ سندھ کے گورنر ایکسپوز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے