اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امیدواروں کا غلط انتخاب خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ بنا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں غلطیاں کیں جس کی قیمت اس کو چکانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ اب میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے دوسرے فیز کی حکمت عملی اور ملک کے دیگر حصوں میں حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف دوبارہ مضبوط بن کر سامنے آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے