چکدرہ( نمائندہ مانند )ادینزئی پر یس کلب کے انتخابات محسن خان صدر‘عبد العزیز جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ادینزئی پر یس کلب کے سالانہ انتخابات 2022گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی منہا ج خان کی نگرانی میں منعقد ہو ئے۔جس کے نتائج کیمطابق محسن خان صدر‘عبد العزیز جنرل سیکرٹری‘عر فان اللہ نائب صدر‘ضیاد خان یوسفزئی جائنٹ سیکرٹری‘عالمگیر خان فنانس سیکرٹری‘راجہ محمد زیب سجاول آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔اس موقع پر نو منتخب صدر محسن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مثبت صحافت کے زریعے علاقائی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرکے ان کے حل کرنے میں اپنا بھر پورکر دار اداکریں گے۔اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے سابق صدر منہا ج خان اور کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔