پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یوتھ مومنٹ ضلع کرم کے صدر میر افضل طوری اور ساتھیوں نے کہا کہ اپر کرم کے دو دیہات کے مابین آراضی و جنگل کے تنازعے کو فوراحل کیا جائے، پاکستان یوتھ مومنٹ کے صدر میر آفضل طوری نے کابینہ ممبران سراج حسین، محمد علی، واحد علی،عارف حسین اور ثابت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپر کرم پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے درمیان جنگل اور پہاڑ کی زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے جو کو مقامی عدالت اور مددگار قبائلی جرگوں کے زریعے حل کرنے کی کوشش جاری ہے مگر اس کو بنیاد بناکر کچھ آفراد لوئر کرم تحصیل میں مین شاہراہ کو بند کرکے عام عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں جو سراسر غیر قانونی اقدام ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کرم سے مطالبہ کیا ان آفراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو قانون کو ہاتھ میں لیکر علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے مشتعل اجتماعات میں شرپسند عناصر کے شامل ہونے کا خد شہ ہوتا ہے جو شرپسندی سے امن کو خراب کرنے کا باعث بن جانے کا سبب بن سکتے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور علاقائی تنازعات کو فوراََ حل کرنے کے اقدامات کئے جائے بتاکہ علاقے میں طویل فسادات کے بعد قائم ہونے والے امن و آمان اور ترقیاتی سفر کو نقصان سے بچا یا جائے۔