سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ شہر کے علاقہ ملوک آباد اور گنبد میرہ  کے برساتی  نالے میں غیر قانونی تجاوزات پر تعمیراتی کا م جاری ہے،ڈی سی سوات جنید خان سے فوری کارروائی کا مطالبہ،ملوک آباد اور گنبد میرہ کے وسط میں واقع برساتی نالے کے دونوں اطراف پرغیر قانونی تعمیراتی کام جاری ہے۔ علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ نالے کی اصل حد زمین مالک نے فروخت کے وقت 10 فٹ رکھی تھی مگر  کچھ مفاد پرست عناصر جن میں انور اقبال اور محمدعمر رحمان نامی افراد شامل ہے نے نالے کو مزید تنگ کرکے 4 فٹ تک کردیا ہے۔جس پرتیزی سے غیر قانونی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔علاقہ مکینوں نے ڈی سی سوات جنید خان  اور اعلی حکام سے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ برساتی نالے کو اپنے اصل حد 10 فٹ کر کے غیرقانونی تعمیرات کو ختم کرکہ برساتی نالے سے مستقبل میں بڑی تباہی سے ہمارے گھروں کو محفوظ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے