نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹرکارکے خفیہ خانوں 48 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 54 کلوگرام افیون برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرعمران خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پرDSP توحید خان اور انسپکٹرمحمد نواز خان کی سربراہی میں ہدایت شاہ خان SHO اضاخیل اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی۔محمدنواز خان عجب باغ کے مقام پر بمعہ پولیس نفری موجود تھے کہ ایک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن وہ روکنے کے بجائے ناکہ بندی سے تیزی سے گُزر گئی۔پولیس نے اُسکا تعاقب کیا۔تعاقب کرنے پر موٹر کار آبادی والے علاقے کی طرف موڑ گئی۔جہاں پر آبادی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ رش میں فرار ہوگیا۔موٹر کار نمبری DVO 17 /اسلام آباد کی تلاشی لینے پر اُسکے خفیہ خانوں سے 48 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس،54 کلوگرام افیون اور 03 عدد پستول برآمد کر لے گئے۔ ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرعمران خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے نوشہرہ پولیس اپنا بھرپور رول ادا کر رہی ہے۔موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نوشہرہ پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔