جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود سے تحصیل چیئرمین امیدوار راشد علی،ٹاؤن 1سے جنرل کونسل کے امیدواران جانس خان، نصیب گل اور منظورخان، گل محمد نے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمرود کے اکثر خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر بہت زیادہ دھاندلی ہوئی ہے  ہمارے اپنے گھر کے خواتین جو صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کی انتظار میں پولنگ سٹیشن پر موجود رہی انکو بھی ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کردی گئی ہیں جبکہ ہماری پولنگ ایجنٹوں کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روک دی گئی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے انتظامات بھی ناقص تھی۔ اے این پی کے سنیئر رہنماء منظور نے کہا کہ میری بیوی جو کہ خود خاتون کونسلر نشست کی امیدوار تھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکی، تحریک اصلاحات پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی مثال قائم کردی۔ انھوں نے الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جمرود میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے دھاندلی کی تحقیقات کراکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ نتائج روک کر دوبارہ الیکشن کرائی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے