لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں  سکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ 2 افراد کے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے سکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ سکول پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے