لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ سیف اللہ برادران کے پی ٹی آئی گروپ نے علی آمین گنڈاپور گروپ کے امیدواروں کو چاروں شانے چت کردیا۔لکی مروت کی چاروں تحصیلوں پرسیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ تحصیل لکی مروت میں دولت خیل پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
لکی مروت سٹی تحصیل میں سیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے امیدوار اور پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان نے 21960 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔جے یوآئی کے ممبر صوبائی اسمبلی منور خان کے بھتیجے اور سابق ایم پی اے ظفراللہ خان مروت نے 19452 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم نے 17438 ووٹ حاصل کئے آور تیسرے نمبر پر رہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ڈاکٹر اقبال خان نے 9730 ووٹ حاصل کئے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح تحصیل سرائے نورنگ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عزیزاللہ خان نے17600 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے انہیں سیف اللہ برادران گروپ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ ان کے مقابلے میں جے یوآئی کے ملک حزب اللہ خان ممہ خیل نے16055
ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ پی ٹی آئی ملک احسان خان نے9610ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ملک ریاض خان نے 8686ووٹ حاصل کرکے چوتھے پوزیشن پر رہے۔
لکی مروت کی تیسری تحصیل غزنی خیل میں سیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے ذیشان خان نے28603 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ مجاہد نے 18599ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے لالاسلیم ملتانی 8965 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
لکی مروت کی چوتھی تحصیل ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے اشفاق خان بیٹنی نے کل1419 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ جے یوآئی کے مولانا نوربادشاہ 1001 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
تحصیل لکی مروت کے علاقے گاؤں دولت خیل میں دھاندلی کی شکایات پر امیدواروں اور ان کے حامیوں نے پولنگ اسٹیشن پر ہلہ بول کر پولنگ بند کروادی۔اور بیلٹ بکس توڑ دئیے۔جس کی وجہ سے حالات کی کشیدگی کے باعث تحصیل لکی مروت کے مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔۔