چکدرہ(نمائندہ مانند ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ طلبہ پاکستان کی اہم سرمایہ اور مستقبل ہیں۔لیکن بدقسمتی سے طلباء کو تعلیمی سہولیات نہیں دی جارہی ہے۔تعلیم سے تعمیر مہم پوری پاکستان میں کامیا بی کیطرف گامزن ہے۔پاکستان کی مستقبل طلباء سے وابستہ ہے۔وہ مقامی شادی ہال میں اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ سٹوڈنٹس ایکسپو سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر طلباء سے حضور ﷺکی سیرت کے حوالے سے ٹیسٹ بھی لیا گیا اور مقابلے جیتنے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ تعلیم سے تعمیر مہم پوری پاکستان میں کامیا بی کیطرف گامزن ہے۔سٹوڈنٹس ایکسپو میں محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔جس میں پشتو کے معروف شعراء اقبال شاکر،حسین احمد صادق،پختونیاربنگش،حافظ محمد طارق اور دیگر نے غزلیں پیش کیں۔سٹوڈنٹس ایکسپو سے جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا اعجاز الحق سورانی،ناظم جامعہ انعام اللہ،جنر ل سیکرٹری حنیف اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی نائب صدر فضل محمود،تحصیل امیر سیدسلطنت یارایڈوکیٹ،صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ عبیداللہ تاجک بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے