ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری اورمنشیات فروش سمیت 30جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہنگوپولیس کی سہ روزہ کاروائیوں کے دوران ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاورچھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواکرام اللہ خان کے واضح احکامات کی روشنی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزمیں مزید تیزی لائی گئی ہے اور روپوش اشتہاری مجرموں اورمنشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے منظم کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کی من وعن عملداری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگو کے تینوں سرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر اور ٹل سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور اچانک چھاپوں کے تسلسل میں پولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران شہرو مضافاتی علاقوں میں آپریشنل کاروائیوں کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری اورمنشیات فروش سمیت 30 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 کلاشنکوف، 2ریپیر، 10پستول،313مختلف بور کے کارتوس اور 16چارجرز برآمد کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1500 گرام چرس برآمد کرکے ایک منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرہنگو اکرام اللہ خان نیاس حوالے سے بتایا کہ ہنگو پولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصراورمعاشرے کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام ترضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔