اٹک (مانند نیوز ڈیسک) اٹک میں چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اٹک موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار اور شہزور کے تصادم میں کار ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کردیا۔ عینی شاہدین اور شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے