نیویارک (مانند میڈیا)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورۂ امریکا کے دوران امریکا میں مقیم انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آٹو موبائل، توانائی، تعمیرات اور دیگر شعبوں سے وابستہ پاکستانی کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے مختلف وفود کو خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز پاکستان کے سفیر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی مثبت سرگرمیوں اور کردار کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے ذریعے کاروباری برادری کے مسائل حل کیے گئے ہیں اور حکومت معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے ملکی زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ حکومت زراعت میں جدت کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس شعبے کی پیداواری صلاحیت اور استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ ملاقات کرنے والے کاروباری وفود اور پروفیشنلز نے وزیراعظم کی قیادت میں زراعت، صنعت، برآمدات اور بالخصوص ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، معاون خصوصی بلال بن ثاقب، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ، وزیراعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مشرف زیدی، اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا، مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے