بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کمرے میں گیس بھرکر دم گھٹنے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر ٓافیسر ملاکنڈ کی بیوی اور بیٹی جاں بحق، سوشل ویلفئیر آفیسر کو بیٹے سمیت بے ہوشی کی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ نعشوں کو آبائی گاؤں رستم ضلع مردان بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر ملاکنڈ بہادر علی خان کے گھر واقع اکبر اباد میں گزشتہ رات کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے افراد خانہ بے ہوش ہوگئے، سوشل ویلفئیر ٓافس ملازم کے مطابق بہادر علی کے بھائی نے دفتری اوقات میں آفس فون کرکے بتایا کہ وہ گزشتہ رات سے بھائی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ فون نہیں اٹھاتے، جس پر دفتری سٹاف نے بھی ان سے رابطہ کی کوشش کی جواب نہ ملنے پر جب دفتری عملہ آفیسر کے گھرپہنچ گئی تو پتہ چلا کہ سوشل ویلفئیر افیسر بیوی بچوں سمیت کمرے میں گیس بھرنے سے بے ہوش پڑے ہیں دفتری عملہ نے پڑوسیوں کی تعاون سے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کئے۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے بہادرعلی کی بیوی اور کم سن بیٹی کی موت کی تصدیق کردی جبکہ بہادر علی اور ان کے بیٹے کو بے ہوشی کی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا، بہادر علی کے رشتہ داروں نے جان بحق ہونے والی ماں بیٹی نعشوں کو ابائی گاؤں رستم مردان منتقل کیا، بتایا جاتا ہے کہ واقعہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے ملاکنڈ لیوی نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔