لاہور (مانند میڈیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انگلش، میتھ، سوشل سٹڈیز، اُردو اور ارلی چائلڈ ہوڈ کریکولم کا جائزہ لیاگیا۔ نئے کریکولم کی تشکیل سے بکس کا بوجھ 25 فیصد کم اور رٹا کے رجحان میں کمی آئیگی۔ہر کتاب میں کیو آر کوڈ سکین کرکے موضوع سے متعلق ویڈیو سبق بھی دیکھا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کلاس ون تا بارہویں(12) تک اے آئی نصاب بھی طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مارچ سے پہلے نصابی کتب کی پرنٹنگ مکمل کرنے کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیکٹا کے تشکیل کردہ نئے تعلیمی نصاب کا جائزہ لیا اور باضابطہ منظوری بھی دی۔اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیلی ادارے پیکٹا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ اساتذہ کرام کی نفسیاتی معاونت کے لئے مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔طلبہ کو جسمانی سزا سے روکنے کے لئے قانون سازی پر اتفاق کیاگیا۔ہر ڈسٹرکٹ میں وزیٹنگ فیکلٹی سائیکلوجسٹ متعین کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے آن لائن کونسلنگ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ۔جسمانی سزا کی بجائے کلاس روم میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں ہفتہ کا دن ٹیچر ٹریننگ کے لئے مختص کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نصابی کتاب کے مصنفین خود ٹیچرز کی ٹریننگ کریں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہترین ایجوکیشنل ماڈل دیکھنا چاہتی ہوں۔ اے آئی نصاب کے ساتھ ساتھ لیب بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ وسائل کی کمی نہیں ہے مگر اب وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا۔ پرائمری سکولوں پر محنت اور فوکس کرنا چاہیے تاکہ تعلیمی بنیاد مضبوط ہو۔ انہوںنے کہا کہ 12اضلاع کی 31 تحصیلوں میں 35 ہزارٹیچرز کی انگلش لرننگ مکمل کر لی گئی۔مار پیٹ کا ڈرامہ بچے کی زندگی پر تاحیات اثر انداز ہوتا ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں ڈیجیٹل لٹریسی بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے