کراچی (مانند نیوزڈیسک) بانی پاکستان،بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح  کے یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں واقع ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھا ل لیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ قوم کی جانب سے بانی پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے