ریاض (مانند نیوز ڈسیک) سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ترجمان سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک سعودی اورایک یمنی شہری شامل ہے جببکہ زخمیوں میں ایک سعودی اور 6 بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔عرب اتحاد نے کہا کہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے