بٹ خیلہ(نمائندہ مانند) ملاکنڈ بٹ خیلہ میں ٹریڈیونین کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات میں دو سخت ترین مخالف پینل نے حصہ لیا۔ زوارٹینک پینل جس میں زاوار حسین خان جو کہ صدام حسین خان سابقہ ناظم کے بھائی ہیں کے ساتھ رحمٰن گل اور دیگر افراد نے حصہ لیا۔ دوسری طرف شاکراللہ جو کے چاندتارا مخالف پینل سے صدارتی امیدوار تھے نے حصہ لیا۔ زاوار پینل کا انتخابی نشان ٹینک تھا جب کے شاکراللہ خان پینل کا انتخابی نشان چاند تھا۔ بٹ خیلہ بازار میں وٹنگ کا سلسلہ صبح سے شروع ہوا اور شام تک سترا صندوقوں میں وٹ ڈالا گیا۔کل 4157 وٹ کاسٹ ہوا۔ اس دفع تقریبا چار سو لونگ ذیادہ ہوئی۔ نتیجہ کے انتطار میں ہزاروں تاجر ضلعی سیکریٹ کے سامنے جمع ہوئے اوراپنے پینلز کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
زوار پینل نے 2432 جب کہ شاکراللہ پینل نے 1694 وٹ حاصل کی جب کے 32 وٹ ضائع ہوئے۔

انتخابات میں زوار پینل کو کامیابی حاصل ہوئی جب کے شاکراللہ پینل کوشکست ہوئی۔