کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) کوہاٹ، ہنگو، ٹل اور لاچی میں حکمران ارکان اسمبلی کی امیدواروں کو عبرتناک شکست کیوں ہوئی۔
منتخب سٹی مئیرشیرزمان، عامر غنی،مفتی عمران اور لاچی سے احسان تحصیل لاچی کو مبارک بادوں کاسلسلہ نہ رک سکا۔اربوں روپے فنڈ، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی حمایت اور ارب پتی ہونے کے باوجود حکمران جماعت کے امیدوارناکام ہوئے۔کوہاٹ ہنگو ٹل اور لاچی میں برسرِ اقتدار دو وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی کی حمایت یافتہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو عبرتناک شکست دی گئی۔کوہاٹ میں جمعیت ف کا راج قاری شیرزمان سٹی مئیر منتخب ہوگئے۔ہنگو سے آزاد امیدوار عامر غنی دوسری بار الیکشن جیت کر ہنگو سٹی میئر منتخب ہوگئے ٹل سے جمعیت کے امیدوار مفتی عمران اور لاچی سے سابق صوبائی وزیر قانون امتیاز قریش کے صاحب زادے کو شکست دے کر آزاد امیدوار احسان تحصیل لاچی کے مئیر چئیرمن منتخب ہوگئے۔کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو عبرتناک شکست دے کر جمعیت ف کے قاری شیرزمان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی اور سٹی مئیر منتخب ہوگئے۔اسی طرح ہنگو میں سابق صوبائی وزیر غنی الرحمن مرحوم کے بیٹے سابق تحصیل ناظم عامر غنی نے دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی اور ہنگو سے سٹی مئیر منتخب ہوگئے تحصیل لاچی سے آزاد امیدوار احسان نے سابق وزیر قانون امتیاز قریش کے صاحب زادے کو عبرتناک شکست دے کر مئیر چیئرمین کی سیٹ اپنے نام کرلی کوہاٹ میں دو وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی کی حمایت کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بھاری اکثریت سے جمعیتِ ف اور آزاد امیدوار کوہاٹ ہنگو اور لاچی سے جیت گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے