اسلام آباد،کراچی، لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو کھانا پکانے اور روز مرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پشاور میں گیس بندرہنے لگی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں نے کہا کہ حکومت کے وعدے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو اب دن میں 7 گھنٹے بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی، مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا،لاہور اوردیگر شہروں میں بھی گیس بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں گھریلو صارفین کے لئے اگلے ہفتے سے گیس کی فراہمی بہتر ہونے کی امید ہے۔ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے