ملاکنڈ(نمائندہ مانند)کنٹریکٹرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نے یکم جنوری سے صوبہ بھر میں سرکاری ٹینڈرز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، دو مہینے میں اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو یکم مارچ سے جاری کاموں کو بند کرکے ڈی چوک اسلام اباد میں دما دم مست قلندر کی کال دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں کنٹریکٹرایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سوات، دیر، چترال، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ اور باجوڑ کے سینکڑوں ٹھیکداروں سمیت پنجاب سے آئے ہوئے مرکزی راہنماؤں نے بھی شرکت کی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) کے سابق چئیرمین سید اشفاق نے ضلع سوات اور بونیر کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، میزبانوں کی طرف سے مہمانوں کو روایتی چادر اور پکول کے تحائف پیش کئے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی فنانس سیکرٹری نیاز برکی، ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عمران ٹاکور، ملک ریاض اور سید اشفاق نے کہا کہ ٹھیکدار برادری کو ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے تعمیراتی میٹریل میں دو سے تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے مگر صوبائی سطح پر ٹھیکداروں کو پرانے شیڈول کے حساب سے کام دی جاتی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ملاکنڈڈویژن 2023 تک آئینی طور پر ٹیکس فری زون ہے یہاں 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ای بڈنگ اور پی ای سی رولز کوختم کیا جائے،محکمہ بلدیات رینول فیس میں صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں، پری کوالٖیفیکیشن 25 کروڑ سے اوپر کاموں پر لگایا جائے، سی سیکس لمنٹ پر ایسکیلیشن جاری کرکے طے شدہ فارمولہ پر نظر ثانی کی جائے۔