سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کے چارکول کے مسائل سے متعلق پشاور میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو سوات میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت تسلی بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور سیاحت سے متعلق منصوبوں پر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لینے کے ہدایت کی اور ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ڈیڈیک نے سرکاری ملازمین کے چارکول سے متعلق مسائل اور تجاویز سے وزیر اعلیٰ محمود خان کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے