اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارتکاری پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے، مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی اقتصادی سفارت کاری پر توجہ بڑھ رہی ہے، مشن سربراہان ذاتی طور پر دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ کو ادراک ہے کہ معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے، پاکستان جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اقتصادی سفارت کاری میں تبدیلی کے لیے مل کر کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے، مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا ہمارے مشنز کس طرح پاکستان کے لیے متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہبی سیاحت سمیت تمام جہتوں کو فعال انداز میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پر جارحانہ انداز میں کام کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے