سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے نوجواں طالب علم محمد وقاص بلڈ والا نے ایوارڈز اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ہاکس یوتھ ویژن کے زیر اہتمام پشاور میں 25، 26 دسمبر کو پہلے نیشنل یوتھ امن ایوارڈ بارے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے طالب علم  محمد وقاص المعروف بلڈ والا نے بہترین یوتھ ایکٹیوسٹ پرفارمر کی کیٹیگری میں پہلا نیشنل یوتھ پیس ایوارڈ 2021 جیت لیا۔ اسی طرح راولپنڈی آرٹس کونسل میں سکول آف لیڈرشپ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام 26 دسمبر کو منعقد ہونے والے سمینار میں محمد وقاص بلڈ والا نے پہلا پیس اچیور لیڈر شپ ایوارڈ اور قائد اعظم گولڈ میڈل حاصل جیت لیا۔ محمد وقاص بلڈ والا کا تعلق سوات کے علاقہ  گوگدرہ سے ہے بی ایس کمپیوٹر سائنس جہانزیب کالج سوات کا طالب علم ہے اوراپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں پارٹ ٹائم نوکری بھی کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے